2 جون 2013 - 19:30
شام میں جنگ کے سلسلے میں پاپ کا اظہار تشویش

کتھولیک عیسائيوں کے عالمی رہنما پوپ فرانسیس اول نے کہا ہےکہ بڑی طاقتوں نے اپنے مادی اور اقتصادی مفادات کے لئے شام میں تباہ کن جنگ شروع کررکھی ہے۔

کتھولیک عیسائيوں کے عالمی رہنما پوپ فرانسیس اول نے کہا ہےکہ بڑی طاقتوں نے اپنے مادی اور اقتصادی مفادات کے لئے شام میں تباہ کن جنگ شروع کررکھی ہے۔
 ارنا کی رپورٹ کے مطابق پوپ فرانسیس اول نے ویٹیکن میں ایک دعائيہ تقریب میں شام کے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شام میں دوبرسوں سےجنگ جاری ہے اور شام پر نابودی، تباہی اور موت کا عفریت سایہ فگن ہے۔ انہوں نے کہا کہ شا م میں جنگ سے سب سے زیادہ نقصان عام آدمی کوہورہا ہے۔ پوپ نے کہا کہ شام میں اغواء شدگان میں دو آرتھو ڈوکس پادری اور اطالوی صحافی شامل ہیں جنہیں پچاس روز قبل اغوا کیا گيا تھا۔ انہوں نے اغواکاروں سے کہا کہ ان افراد کو رہا کردیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲